آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس،مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف قرارداد منظور

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس،مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر ...
آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس،مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف قرارداد منظور

  

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوم استحصال کشمیر پر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس جاری ہے، وزیراعظم عمران خان خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہیں ،اجلاس میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف قرارداد منظورکرلی گئی،قراردادوزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے پیش کی ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے طویل محاصرے اور کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،وزیراعظم آزادکشمیرنے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اورکرفیوکے خاتمے کامطالبہ بھی کیا،قراردادمیں حریت قیادت اورعالمی میڈیانمائندوں کی گرفتاری کی مذمت بھی کی گئی ہے، قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے،آزادکشمیراسمبلی نے ملکی دفاع کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -