بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،18 سالہ لڑکی شہید،پاک فوج کادشمن کو منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،18 سالہ لڑکی شہید،پاک فوج کادشمن ...
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،18 سالہ لڑکی شہید،پاک فوج کادشمن کو منہ توڑ جواب

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید ہو گئی ،پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیااورفائرنگ کرنیوالی بھارتی فوجی چوکیو ںکو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فورسز نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 خواتین اور2 بچیوں سمیت 6 معصوم شہری شدید زخمی ہوئے جبکہ بھارتی فائرنگ سے فتح پور گاﺅں کی 18 سالہ لڑکی شہیدہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیااورفائرنگ کرنیوالی بھارتی فوجی چوکیو ں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز رواں سال 1877بار جنگ بندی انتظام کی خلاف ورزیاں کرچکی ہے،بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں 6 خواتین ،5 بچیوں سمیت15 شہری شہید ہوچکے ہیں ،بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں 46 خواتین،37 بچوں سمیت144 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -