بیروت دھماکے میں کتنے پاکستانی زخمی اور جاں بحق ہوئے ہیں ؟ افسوسناک خبر آ گئی 

بیروت دھماکے میں کتنے پاکستانی زخمی اور جاں بحق ہوئے ہیں ؟ افسوسناک خبر آ ...
بیروت دھماکے میں کتنے پاکستانی زخمی اور جاں بحق ہوئے ہیں ؟ افسوسناک خبر آ گئی 

  

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن )لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں ایک پاکستانی بچہ جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر برائے لبنان نجیب درانی نے بیروت دھماکے میں پاکستانی بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 14 سالہ بچے کے والد اور بہن شدید زخمی ہیں۔پاکستانی سفیر نجیب درانی کا کہنا ہے کہ بچے کے والد ساجد اور بیٹی آئی سی یو میں داخل ہیں، دھماکے میں جاں بحق بچے کی والدہ اور نانی بھی زخمی ہوئیں ہیں۔

نجیب درانی نے بتایا کہ متاثرہ پاکستانی خاندان پورٹ کے قریب فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، سفارت خانے کا عملہ متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے موجود ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکے کی آواز سائپرس تک سنی گئی اور شام تک اس کے اثرات محسوس ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں زوردار دھماکے ہوئے تھے جنہیں 24 کلو میٹر دور تک سنا گیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں اب تک 100 افراد ہلاک اور 4000 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ بندرگاہ اور آس پاس کی عمارتوں سمیت گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

قومی -