پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز میں ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز میں ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز میں ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سپر لیگ ایونٹ میں اس ٹیکنالوجی کو کامیابی سے آزمایا جا چکا ہے اور اس سیریز میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد اسے مستقبل کیلئے جانچنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے نتائج آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا اس ٹیکنالوجی کو مستقل بنیادوں پر ٹیسٹ چیمپین شپ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

ماضی میں ٹیسٹ میچز کے دوران فیلڈ امپائرز کی جانب سے فرنٹ فٹ نو بالز کی بڑے پیمانے پر جانچ کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی وی امپائر فرنٹ فٹ کی نو بال کی کال پر فیلڈ امپائر کو فوری طور پر الرٹ کرے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کی معاونت کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -