پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد کتنی رہ گئی؟ جان کر آپ بھی سکھ کا سانس لیں گے

پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد کتنی رہ گئی؟ جان کر آپ بھی سکھ کا ...
پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد کتنی رہ گئی؟ جان کر آپ بھی سکھ کا سانس لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاہم مجموعی طور پر صورتحال بہتر ہورہی ہے اور کیسز کم ہوئے ہیں۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جس کے بعد پاکستان میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہوگئی۔ ایک دن میں پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 889 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد 2 لاکھ 54 ہزار 286  ہوگئی ہے، اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 20 ہزار 836 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی مہلک وبا نے 15 جانیں لیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 14 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ایک لاکھ 22 ہزار 16 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں اب تک  کورونا کے 93 ہزار 571، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 324، اسلام آباد میں 15 ہزار 122 ، بلوچستان میں 11 ہزار 780، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 218 اور آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔