کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ

کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ
کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق کریکر حملہ گلشن اقبال کے علاقے میں بیت المکرم مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب جماعت اسلامی کی ریلی وہاں سے گزر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ریلی کے قریب موٹر سائیکل سووار ملزمان نے کریکر پھینکا اور ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حملے میں 4 سے 5 افراد زخمی ہوئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی اور ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا جبکہ پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اس سلسلے میں فوی طور پر جاری ایک بیان میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور اعلان کیا کہ وہ ریلی کے اختتام پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -Breaking News -