مسئلہ کشمیر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا،بھارتی مظالم پر بےحسی عالمی برادری کےخلاف چارج شیٹ ہے: انصاف ویلفیئر ونگ

مسئلہ کشمیر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا،بھارتی مظالم پر بےحسی عالمی ...
مسئلہ کشمیر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا،بھارتی مظالم پر بےحسی عالمی برادری کےخلاف چارج شیٹ ہے: انصاف ویلفیئر ونگ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انصاف ویلفیئر ونگ کےمرکزی صدرحبیب ملک اورکزئی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نیلم حیات ملک،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری فواد رسول بھلر نےکہاہےکہ  وزیراعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جائیں گے،کشمیریوں پرانسانیت سوزمظالم پربےحسی عالمی برادری کےخلاف چارج شیٹ ہے،کشمیری حقِ خودارادیت کےمطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے، مسئلہ کشمیر اب ایک المیہ سے بڑھ کر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکاہے۔

جموں کشمیر میں بھارت کی طرف سے عائد کرفیو ولاک ڈاؤن کا سال مکمل ہونے پر بڑی ریلی سے خطاب کرتےہو ئے انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی رہنماؤں نے کہاکہ کشمیر کابحران عالمی برادری کی بےحسی کا نوحہ ہے،کشمیریوں پر ہونے والے بد ترین بھارتی مظالم پر دنیا خاموش لیکن پاکستان پوری طاقت سےاپنے مظلوم بھائیوں  کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا،بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا،بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔انہوں  نے کہا کہ بھارت کے زیرتسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل مگر مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے، دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔

 انصاف ویلفیئر ونگ کےمرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے 5اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف ”یوم استحصال“ منا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کےساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیریوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں، ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ہمیں آپ کی تکالیف کااحساس ہے۔انہوں نےکہاکہ دنیا بھرمیں بھارت کااصلی چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے، وزیراعظم عمران خان بطورسفیرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہے ہیں ، کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ غاصبوں کوغلط فہمی ہےکہ جبر سےکشمیریوں کی آوازدبالیں گے،”یوم استحصال “کا مقصد دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے اور دنیا کو آج نہیں تو کل بالآخر بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -