کویت نے 50 فیصد غیر ملکی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، تارکین وطن کیلئے بری خبر آگئی

کویت نے 50 فیصد غیر ملکی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ...
کویت نے 50 فیصد غیر ملکی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، تارکین وطن کیلئے بری خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کی جانب سے بھی " سب سے پہلے کویت" کا نعرہ لگادیا گیا ۔ حکومت نے 50 فیصد غیر ملکی کارکنوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کویت میں " کویتائزیشن" کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس کا مقصد کویتی شہریوں کو نوکریوں میں پہلا حق دینا ہے۔ اسی سلسلے میں حکومت نے سرکاری محکموں میں سب کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کرنے والے 50 فیصد غیر ملکیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان غیر ملکی کارکنوں کو آئندہ 3 ماہ میں فارغ کردیا جائے گا اور ان کی جگہ کویتی شہریوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔

مطلوبہ مہارت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے غیر ملکی کارکنوں کو مرحلہ وار فارغ کرکے ان کی جگہ پر کویتی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

دوسری جانب کویت کے رکن پارلیمان خلیل الصالح نے سول سروسز کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تارکین وطن کے معاہدے ختم کیے جائیں اور 100 فیصد افرادی قوت میں کویتائزیشن کی جائے۔

مزید :

عرب دنیا -