ابتدائی نقصان کے بعد بابراعظم اور شان مسعود ڈٹ گئے، میچ کی کیا صورتحال ہے اور یہ روک کیوں دیا گیا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

ابتدائی نقصان کے بعد بابراعظم اور شان مسعود ڈٹ گئے، میچ کی کیا صورتحال ہے اور ...
ابتدائی نقصان کے بعد بابراعظم اور شان مسعود ڈٹ گئے، میچ کی کیا صورتحال ہے اور یہ روک کیوں دیا گیا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لئے ہیں تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے، شان مسعود 45 اور بابراعظم 52 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو عابد علی اور شان مسعود نے 36 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر عابد علی 16 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ 

کپتان اظہر علی کھاتہ کھولنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے اور 43 کے مجموعی سکور پر کرس ووکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے، وہ کوئی سکور نہ بنا سکے۔ کے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرنے کے بعد بابراعظم میدان میں آئے اور شان مسعود کیساتھ مل مجموعی سکور 121 تک پہنچا دیا، بابراعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 52 رنز بنائے ہیں جبکہ شان مسعود نے 134 گیندوں پر 45 رنز بنا رکھے ہیں۔ 

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور جوفرا آرچر ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے جبکہ جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ تاحال کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ 

مزید :

کھیل -