گلیکسی نوٹ 20 کی رونمائی براہ راست دیکھیں،اس میں کون سا ڈسپلے لگایا گیا ہے؟ سام سنگ نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو خوش کر دیا 

گلیکسی نوٹ 20 کی رونمائی براہ راست دیکھیں،اس میں کون سا ڈسپلے لگایا گیا ہے؟ ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمانہ بدل رہا ہے، سماجی میل جول میں کمی اور گھر بیٹھ کر کام کرنے سے چیزیں مزید مشکل ہو گئی ہیں لیکن زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو رکھنے والے لوگ ہر طرح کی صورتحال سے مواقع تلاش کرتے ہیں۔ 

ہر طرح کے چیلنج کو قبول کرنے والے لوگ کام بھی زیادہ کرتے ہیں اور تفریح بھی زیادہ چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے اپنی ڈیوائسزسے بھی ہمہ وقت مزید کی توقع رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ محض سمارٹ فون کے متلاشی نہیں ہوتے بلکہ انہیں ایک پاور ہاﺅس درکار ہوتا ہے اور اس اگر آپ بھی مختلف امور کو حتی الامکان حتمی نتیجے تک پہنچانے کی جستجو رکھتے ہیں تو گلیکسی نوٹ سیریز آپ کیلئے بہترین چوائس ہے۔ 

گلیکسی نوٹ 20میں 120HZ کا ڈسپلے لگایا گیا ہے جو آپ کے تجربے کو نئی جہت دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں چلنے ویڈیوز، گیمز اور خود موبائل فون کی کارکردگی ایک انوکھا اور بہترین لطف میسر ہوتا ہے۔ سام سنگ نوٹ سیریز 2 ماڈلز میں آتی ہے جس میں ایک گلیکسی ”نوٹ 20“ اور دوسرا ”نوٹ 20 الٹرا“ ہے۔ 

نوٹ 20میں فلیٹ ڈسپلے (Flat Display) دیا گیا ہے جبکہ نوٹ 20الٹرا میں ’ایج ڈسپلے‘ (Edge display)لگایا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ”نوٹ 20 الٹرا“ میں 240HZ کا ٹچ لیٹنسی بھی دیا گیا ہے جس سے ٹچ سکرین کی کارکردگی ناقابل یقین حد تک حیران کر دیتی ہے۔ 

سام سنگ نوٹ 20 کی لانچنگ تقریب براہ راست دیکھئے:

مزید :

اہم خبریں -سائنس اور ٹیکنالوجی -