دکانداروں کو چکر دے کر ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والی 3 بہنیں

دکانداروں کو چکر دے کر ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والی 3 بہنیں
دکانداروں کو چکر دے کر ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والی 3 بہنیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ’آل فی میل فراڈ گینگ‘ چلانے والی تین بہنوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 36سالہ لنزے برڈن، 29سالہ ایملین اور 40سالہ سارا نامی یہ بہنیں مانچسٹر کی رہائشی تھیں جو لوگوں کی رسیدیں اور کریڈٹ کارڈ نمبرچوری کرکے ان سے رقوم نکلواتی اور شاپنگ کرتی تھیں۔ انہوں نے اب تک مجموعی طور پر80ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 75لاکھ روپے) کا فراڈ کیا۔ اس رقم کا زیادہ تر حصہ انہوں نے چوری شدہ کریڈٹ کارڈ نمبروں کے ذریعے مہنگے ڈیزائنر ملبوسات، جوتوں، پرس اور دیگر ایسی لگژری اشیاءکی خریداری کے ذریعے ہتھیایا۔

تینوں بہنوں کو مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 50پولیس آفیسرز کی ٹیم نے ان کی شمالی مانچسٹر میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لیا تھا۔ ان کے گھر سے ایک اوڈی کار، موٹرسائیکل کلاتھنگ، دو الیکٹر سکوٹر، ڈیزائنر گھڑیاں، ملبوسات، فرنیچر اور نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔ انہیں چیسٹر کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا ۔عدالت میں پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ یہ بہنیں چوری رسیدوں سے لوگوں کے کریڈٹ کارڈ نمبر چوری کرتیں اور ان کے ذریعے شاپنگ کرتیںاور ہوٹلوں وغیرہ میں بکنگ کرواتیں۔ بعد ازاں وہ خریدی گئی اشیاءواپس کر دیتی اور بکنگ کینسل کروا دیتی اور ری فنڈ میں رقم حاصل کر لیتی تھیں۔انہوں نے کل 150فراڈ ٹرانزیکشنز کیں۔ عدالت کی طرف سے انہیں قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -