"گھر میں کوئی فوتگی ہوگی تو ہی میری ناراض بیوی واپس آئے گی" آدمی نے یہ سوچ کر اپنی 3 سالہ پھول سی بھتیجی کو قتل کردیا

"گھر میں کوئی فوتگی ہوگی تو ہی میری ناراض بیوی واپس آئے گی" آدمی نے یہ سوچ کر ...

  

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں سگے چچا نے روٹھی بیوی کو واپس گھر بلانے کیلئے اپنی 3 سالہ پھول سی بھتیجی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

ہاتھرس کے نواحی گاؤں دریا پور میں کھیتوں سے 11 روز قبل تین سالہ بچی کی لاش ملی تھی۔ بچی کے قتل کے بعد پولیس نے ہر طرح سے تفتیش کی لیکن قاتل کا سراغ نہیں مل رہا تھا ۔ پولیس نے شک کی بنا پر بچی کے چچا کو گرفتار کیا تو اس نے سگی بھتیجی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزم گیان سنگھ نے بتایا کہ اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی اور واپس نہیں آرہی تھی۔ وہ اپنی بیوی کو گھر لانا چاہتا تھا، اس نے سوچا کہ اگر گھر میں کوئی فوتگی ہوجائے تو بیوی واپس آجائے گی یہی سوچ کر اس نے اپنی 3 سالہ بھتیجی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ملزم کے مطابق اس نے بھتیجی کو پیسے دے کر دکان سے چیز لینے کیلئے بھیجا، بعد میں اسے اٹھا کر کھیتوں میں لے گیا اور گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -