بال لگوانے کا آپریشن کروانے کے بعد آدمی کے سر پر بال تو نہ آئے لیکن ایسا کام ہوگیا کہ لاکھوں روپے کا مالک بن گیا

بال لگوانے کا آپریشن کروانے کے بعد آدمی کے سر پر بال تو نہ آئے لیکن ایسا کام ...
بال لگوانے کا آپریشن کروانے کے بعد آدمی کے سر پر بال تو نہ آئے لیکن ایسا کام ہوگیا کہ لاکھوں روپے کا مالک بن گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں رائل اوپراہاﺅس کے ایک اداکار نے گنجے پن سے نجات کے لیے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرایا مگر اس کے نئے بال ایسی شکل میں اگ آئے کہ اس نے کلینک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور 45ہزار پاﺅنڈ ہرجانہ حاصل کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 38سالہ اداکار کا نام آئیوان لوپتک ہے جس نے ہارلے سٹریٹ کے ریجوینیٹ ہیئرکلینک سے اپریل 2015ءمیں ٹرانسپلانٹ کروایا تھا لیکن اس کے بال آڑے ترچھے اگ آئے ، چنانچہ اس کی ’مانگ‘ نہیں نکلتی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق آئیوان نے کلینک اور ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر لوکا ڈی فیزیو کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا جس کا اب فیصلہ آ گیا ہے اور عدالت نے کلینک اور ڈاکٹر لوکاکو 45ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 98لاکھ 94ہزار روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ آئیوان کا ٹرانسپلانٹ صرف 5ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 11لاکھ روپے) میں ہوا تھا۔ آئیوان کا کہنا تھا کہ”اپنی اداکاری میں اعتماد لانے کے لیے میں نے ہیئرٹرانسپلانٹ کرایا تھا لیکن آڑے ترچھے بال اگ آنے سے میرا رہا سہا اعتماد بھی جاتا رہا اور میرا کیریئر ہی داﺅ پر لگ گیا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -