”شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دنیائے کرکٹ کے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس ثابت ہو سکتے ہیں“

”شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دنیائے کرکٹ کے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس ...
”شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دنیائے کرکٹ کے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس ثابت ہو سکتے ہیں“

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دنیائے کرکٹ کے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس ثابت ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل وان نے کہا کہ میں نے نسیم کو ڈیبیو کرتے دیکھا، وہ ہائی کلاس باﺅلر ہیں جبکہ ڈیوک بال سے محمد عباس بھی میزبان بیٹسمینوں کو پریشان کرسکتے ہیں۔ مصباح الحق بیک وقت 2 سپنرز کو کھلانا چاہتے ہیں، میں ان کی بات کو سمجھتا بھی ہوں مگر اس سیریز میں اہم کردار محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کا ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -