جماعت اسلامی کی ریلی میں کریکر حملہ،زخمیوں کو کیسے ہسپتال لیجایا گیا؟راہگیروں کےشرمناک سلوک نے انسانیت کو شرمندہ کردیا

جماعت اسلامی کی ریلی میں کریکر حملہ،زخمیوں کو کیسے ہسپتال لیجایا ...
جماعت اسلامی کی ریلی میں کریکر حملہ،زخمیوں کو کیسے ہسپتال لیجایا گیا؟راہگیروں کےشرمناک سلوک نے انسانیت کو شرمندہ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ہونے والے کریکر دین حملےکےبعدزخمی کارکنوں کوہسپتال منتقل کردیا گیاہےجبکہ جماعت اسلامی کےقائدین نےریلی کودھرنےمیں تبدیل کردیاہےدوسری طرف کریکر حملے کےبعد راہگیروں کے شرمناک سلوک نےپورے اہلِ کراچی کے سر شرم سے جھکا د ئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی مظالم کیخلاف یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی گئی کشمیر ریلی میں گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ہونے والے کریکر حملے کے فوری بعد  کے مناظر منظر عام پر آ گئے ہیں ،کریکر حملے میں آٹھ سے دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،حملے کے بعد ریلی میں بھگدڑ مچ گئی تاہم شرکائے ریلی میں سے چند نوجوان فوری طور پر زخمیوں کو ہاتھوں میں  اٹھا کر دوسری سڑک جہاں ٹریفک رواں دواں تھی وہاں لے گئے تاہم کسی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل سوار نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے  کے لئے رکنے کی بجائے بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔لوگ زخمیوں کو ہاتھوں میں اٹھا کر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم گاڑی میں سوار شخص اپنی کار کو تیز کے ساتھ لے کر نکل جاتا ہے جس پر وہی شخص زخمی کو اٹھا کر ایک موٹر سائیکل سوار کو روکتا ہے تاہم وہ بھی زخمی کو ہسپتال پہنچانے کی بجائے بھاگ جاتا ہے،سڑک سے گذرنے والی درجنوں گاڑیوں میں سے کسی ایک نے بھی زخمیوں کو دیکھنے کے باوجود گاڑی روکنے کی زحمت نہیں کی ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز فوری طور پر حرکت میں آئیں اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹیموں نے ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ معمولی زخمیوں کو  موقع پر بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔راہگیروں کے اس شرمناک سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئی ہے جس نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -