’یہ ٹک ٹاک کو زبردستی ہم سے چھیننے کی کوشش کررہا ہے‘ چینی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ پر گرم

’یہ ٹک ٹاک کو زبردستی ہم سے چھیننے کی کوشش کررہا ہے‘ چینی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ ...
’یہ ٹک ٹاک کو زبردستی ہم سے چھیننے کی کوشش کررہا ہے‘ چینی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ پر گرم

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی طرف سے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا گیا کہ وہ امریکہ سمیت دیگر چند ممالک میں ٹک ٹاک کے آپریشنز خریدنے کے لیے ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ اور امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے اس بیان کے بعد چینی میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر کڑی تنقید شروع کر دی ہے اور الزام عائد کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ ٹک ٹاک پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کے ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کے غلبے سے خوفزدہ ہے اور اسی خوف کے نتیجے میں ٹک ٹاک پر پابندی اور اسے خریدنے کی کوشش جیسے اقدامات اٹھارہی ہے۔ گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ”پہلے امریکہ نے ’ہواوے‘ پر پابندیاں عائد کیں اور اس کی عہدیدار کو گرفتار کیا۔ اب اسی طرح کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے امریکی حکومت ٹک ٹاک کو ہتھیانے کی تیاری کر رہی ہے۔“ واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی طرف سے ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے مذاکرات کی تصدیق کرنے سے ہی مائیکروسافٹ کے حصص کی قیمت میں 6فیصد اضافہ ہو گیا جس سے کمپنی نے 95ارب ڈالر بیٹھے بٹھائے کما لیے اور اس کے کل اثاثوں کی مالیت 1.6ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -