بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک دن میں ریکارڈ اضافہ، 800 سے زائد اموات، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک دن میں ریکارڈ اضافہ، 800 سے زائد اموات، ...
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک دن میں ریکارڈ اضافہ، 800 سے زائد اموات، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا جہاں ایک ہی دن میں نئے کیسز اور اموات کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں کورونا وائرس کے 52ہزار 972نئے کیس سامنے آئے اور 803لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔ ایک دن میں دنیا بھر میں اتنے زیادہ کیس سامنے آنا اور اتنی اموات ہونا ایک ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے سب سے زیادہ کیس اور اموات امریکہ اور برازیل میں ہوئی تھیں مگر اب بدقسمتی سے بھارت انہیں پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ امریکہ میں ایک دن میں 41ہزار 963نئے کیس اور 505اموات جبکہ برازیل میں 16ہزار 641نئے کیس اور 561اموات ہو چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19لاکھ 10ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 12لاکھ 80ہزار لوگ صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ 39ہزار 795اموات ہو چکی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -