خاتون نے آدمی کی کمپنی سے اس کی شکایت لگادی، لیکن وہ تو کمپنی کا سربراہ نکلا، ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

خاتون نے آدمی کی کمپنی سے اس کی شکایت لگادی، لیکن وہ تو کمپنی کا سربراہ نکلا، ...
خاتون نے آدمی کی کمپنی سے اس کی شکایت لگادی، لیکن وہ تو کمپنی کا سربراہ نکلا، ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے ایک آدمی کی کمپنی سے اس کی شکایت لگا دی اور بعد میں خاتون پر ایسی بات منکشف ہوئی کہ سن کر آپ کو ہنسی آ جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام کلیمنٹین فینڈینگو ہے جو کارڈف کی رہائشی ہے۔ اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’امائیکی پرفارمنس سسٹمز‘ نامی کمپنی سے جان امائیکی نامی شخص کی شکایت لگا دی جس میں اس نے جان پر صنفی امتیاز برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے خواتین کے متعلق ہتک آمیز الفاظ بولے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں خاتون کو معلوم ہوا کہ جس شخص کی اس نے کمپنی سے شکایت لگائی ہے درحقیقت وہی شخص اس کمپنی کا مالک اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہے۔ 49سالہ جان امائیکی سابق این بی اے پلیئر ہے جو اب ماہر نفسیات بن چکا ہے اور مانچسٹر میں کنسلٹنسی فرم چلا رہا ہے۔ جان اعلانیہ ہم جنس پرست ہے۔ اس نے گزشتہ دنوں اپنی ایک ٹویٹ میں لفظ ’Karen‘ استعمال کیا تھا جو اس خاتون کو ناگوار گزرا اور اس نے شکایت لگا دی تاہم حقیقت سامنے آنے پر خود ہی شرمندہ رہ گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -