گریپ فروٹ کے ذریعے باتھ روم کی صفائی کے آسان طریقے نے ٹک ٹاک پر دھوم مچادی

گریپ فروٹ کے ذریعے باتھ روم کی صفائی کے آسان طریقے نے ٹک ٹاک پر دھوم مچادی
گریپ فروٹ کے ذریعے باتھ روم کی صفائی کے آسان طریقے نے ٹک ٹاک پر دھوم مچادی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ باتھ روم کی صفائی کے لیے کئی طرح کے کلینر اور کیمیکلز وغیرہ استعمال کرتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر ایک صارف نے گریپ فروٹ کے ذریعے باتھ روم کی صفائی کا ایسا آسان طریقہ بتایا کہ اس کی دھوم مچ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس صارف نے گریپ فروٹ کا ایک ٹکڑا لیا اور اس کے گودے پر تھوڑی سی شوگر ڈال کر باتھ روم کو رگڑنا شروع کر دیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے چمکنے لگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس صارف کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ لائیک کر چکے ہیں اور بیشتر کا کمنٹس میں کہنا ہے کہ یہ طریقہ جاننے کے بعد انہیں احساس ہو رہا ہے کہ وہ آج تک غلط طریقے سے باتھ روم صاف کرتے آئے ہیں۔ آج کے بعد وہ اسی طریقے سے باتھ روم کی صفائی کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -