مرد سوشل میڈیا پر قد کے بارے میں کیا شرمناک پیغامات بھیجتے ہیں؟ 6 فٹ 4 انچ کی لڑکی نے پول کھول دیا

مرد سوشل میڈیا پر قد کے بارے میں کیا شرمناک پیغامات بھیجتے ہیں؟ 6 فٹ 4 انچ کی ...
مرد سوشل میڈیا پر قد کے بارے میں کیا شرمناک پیغامات بھیجتے ہیں؟ 6 فٹ 4 انچ کی لڑکی نے پول کھول دیا

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈاکے شہر ٹورنٹو کی رہائشی 32سالہ ایمریلڈ وین لینگن نامی لڑکی اپنے قد کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت رکھتی ہے جس کا قد 6فٹ 4انچ ہے۔ اس نے خود سے 6انچ چھوٹے شخص کے ساتھ شادی کر رکھی ہے جس کا قد 5فٹ 10انچ ہے۔اگرچہ ہر کسی کو لمبے قد کی خواہش ہوتی ہے لیکن ایمریلڈ کو اپنے قد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایسا کچھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں ایمریلڈ نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے بتایا کہ لوگ کمنٹس میں اور ڈائریکٹ میسجز میں اس کے قد کی وجہ سے انتہائی شرمناک باتیں کہتے ہیں۔ 

ایمریلڈ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی یہ باتیں اب برداشت سے باہر ہو گئی ہیں چنانچہ میں ان کے سکرین شاٹس پوسٹ کر رہی ہوں۔ ایمریلڈ نے پوسٹ میں ایسے کچھ سکرین شاٹس میں شامل کیے جن میں ایک شخص نے اسے لڑکی کی بجائے گویاکوئی درخت قرار دے ڈالا اور ساتھ ہی ایک انتہائی شرمناک پیشکش کر ڈالی۔ ایمریلڈ کا کہنا تھا کہ ”مجھے آئے روز لوگوں کی طرف سے ایسے گھٹیا اور شرمناک پیغامات موصول ہوتے ہیں جن میں میرے قد کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -