کورونا وائرس کی مریضہ کی موت، لاش سے سونے کی چوڑی چرا لی گئی

کورونا وائرس کی مریضہ کی موت، لاش سے سونے کی چوڑی چرا لی گئی
کورونا وائرس کی مریضہ کی موت، لاش سے سونے کی چوڑی چرا لی گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والی خاتون کی لاش سے سونے کا کنگن چرا لیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئم باتور میں پیش آیا ہے جہاں اس خاتون کو ’کوئم باتور میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں علاج کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس کی حالت خراب ہوتی چلی گئی اور گزشتہ روز اس کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس خاتون کے ہاتھ میں 24گرام سونے کا کنگن موجود تھا جو اس کے مرنے کے بعد کسی نے اتار لیا۔ اس 60سالہ خاتون کو پیر کے روز ہسپتال لایا گیا تھا اور اس کے ساتھ اس کی بیٹی آئی تھی۔ خاتون کی بیٹی نے وارڈ ڈاکٹرز کو چوری کی اس واردات سے مطلع کیا جنہوں نے پولیس کو اس کی رپورٹ درج کروا دی تاہم تاحال چور کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -