گلیکسی نوٹ 20 موبائل نہیں بلکہ کمپیوٹر ہے، اس پر کیا کچھ کیا جا سکتا ہے؟ سام سنگ نے ناقابل یقین کام کر دکھایا

گلیکسی نوٹ 20 موبائل نہیں بلکہ کمپیوٹر ہے، اس پر کیا کچھ کیا جا سکتا ہے؟ سام ...
گلیکسی نوٹ 20 موبائل نہیں بلکہ کمپیوٹر ہے، اس پر کیا کچھ کیا جا سکتا ہے؟ سام سنگ نے ناقابل یقین کام کر دکھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ آج گلیکسی نوٹ سیریز کے نئے سمارٹ فونز ”نوٹ 20 “ اور ”نوٹ 20 الٹرا“ متعارف کرا دئیے ہیں جن میں ایسے دلکش فیچرز استعمال کئے گئے ہیں جو اس سے قبل کسی سمارٹ فون میں نہ تھے۔ 
کمپنی کا کہنا ہے کہ گلیکسی نوٹ ایک کمپیوٹر کی طرح کام کرتا ہے اور یہ بالکل ایسے ہی ہو گا جیسے کمپیوٹر آپ کے ہاتھوں میں آ گیا ہو۔ اس سمارٹ فون کے ذریعے آپ کہیں بھی بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں۔ ایس پین اور سام سنگ نوٹس کی بدولت آپ چند ٹیپس کے ذریعے ڈاکیومنٹس تیار کر سکتے ہیں۔ ان کی تیاری میں آپ کو ’آٹو سٹریٹن سپورٹ‘ (Auto straighten support)، انہیں ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے، آڈیو بک مارک، پی ڈی ایف پر امپورٹنگ، ڈاکیومنٹنگ اور مائیکروسافٹ ورڈ اور پاور پوائنٹ پر نوٹس کو ایکسپورٹ کرنے جیسی حیران کن سہولیات میسر ہوں گی۔ اب آپ کا سام سنگ نوٹ خودکار طریقے سے آپ کے نوٹس کو سام سنگ نوٹس ایپ کے ذریعے موبائل، ٹیبلٹ اور پی سی میں محفوظ اور ’سِنک‘ (Sync)بھی کر دے گا جس سے آپ نوٹس کو مختلف ڈیوائسز میں کاپی کرنے کے جھنجھٹ سے آزاد ہو جائیں گے۔ 
نوٹ سیریز پریمیم مسٹک کلرز میں متعارف کروایا گیا ہے۔ ان میں نوٹ 20الٹرا مسٹک برونز(Mystic Bronze)، وائٹ اینڈ بلیک اور نوٹ 20مسٹک برونز، گرے(Gray) اور گرین رنگوں میں دیا گیا ہے جبکہ اس کے ’ایس پین‘ کو جادوئی چھڑی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ گلیکسی نوٹ 20میں جو پین مہیا کیا گیا ہے وہ اصلی پین سے بھی بڑھ کر ہے جس سے آپ انتہائی شاندار طریقے سے تحریر لکھ سکتے ہیں۔ 
یہ پین کے ذریعے آپ کو نوٹس لکھنے اور پین کی مختلف ٹپس کو استعمال کرتے ہوئے ڈرائینگ کرنے کا ایسا تجربہ حاصل ہو گا کہ آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اس پین کو ریموٹ کنٹرول کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ 

سام سنگ نوٹ 20 کی رونمائی براہ راست دیکھیں