گلیکسی نوٹ 20 کی بیٹری اتنی کہ ختم ہونے کا نام ہی نہ لے، جان کر ہر کوئی یہ فون خریدنے کی کوشش کرے

گلیکسی نوٹ 20 کی بیٹری اتنی کہ ختم ہونے کا نام ہی نہ لے، جان کر ہر کوئی یہ فون ...
گلیکسی نوٹ 20 کی بیٹری اتنی کہ ختم ہونے کا نام ہی نہ لے، جان کر ہر کوئی یہ فون خریدنے کی کوشش کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے معروف نوٹ سیریز کے نئے سمارٹ فونز ”نوٹ 20“ اور ”نوٹ 20 الٹرا “ متعارف کرا دئیے ہیں جن کے حیران کن فیچرز نے شائقین کے دل موہ لئے ہیں جبکہ دیگر کمپنیاں بھی دنگ رہ گئی ہیں۔ 
گلیکسی نوٹ سیریز کے ان نئے سمارٹ فونز میں کیمرے، گیمز، ایس پین سمیت جہاں بہت سے قابل ذکر فیچرز شامل ہیں وہیں اس میں استعمال کی گئی بیٹری بھی بہترین ہے جس کے ذریعے صارفین کی شکایت کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اب صرف ایک چارج پر پورا دن فون استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
گلیکسی نوٹ 20میں 4300 ایم اے ایچ اور نوٹ 20 الٹرا میں 4500ایم اے ایچ طاقت کی حامل بیٹری لگائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ’آل ڈے انٹیلیجنٹ بیٹری‘ مہیا کی گئی ہے جس کے باعث آپ بیٹری ختم ہونے کی پریشانی کے بغیر دن بھر فون استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے جس کی بدولت آپ چند منٹ فون ری چارج کرکے گھنٹوں استعمال کر سکتے ہیں۔ 
نوٹ سیریز پریمیم مسٹک کلرز میں متعارف کروایا گیا ہے۔ ان میں نوٹ 20الٹرا مسٹک برونز(Mystic Bronze)، وائٹ اینڈ بلیک اور نوٹ 20مسٹک برونز، گرے(Gray) اور گرین رنگوں میں دیا گیا ہے جبکہ اس کے ’ایس پین‘ کو جادوئی چھڑی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ گلیکسی نوٹ 20میں جو پین مہیا کیا گیا ہے وہ اصلی پین سے بھی بڑھ کر ہے جس سے آپ انتہائی شاندار طریقے سے تحریر لکھ سکتے ہیں۔