”نوٹ 20 ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے شوقین افراد کیلئے ’الہ دین‘ کا چراغ“ سام سنگ نے فیچرز کا ایسا ’جادوئی‘ تحفہ دیدیا کہ دیگر کمپنیاں ابھی سے پریشان ہو گئیں

”نوٹ 20 ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے شوقین افراد کیلئے ’الہ دین‘ کا چراغ“ سام ...
”نوٹ 20 ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے شوقین افراد کیلئے ’الہ دین‘ کا چراغ“ سام سنگ نے فیچرز کا ایسا ’جادوئی‘ تحفہ دیدیا کہ دیگر کمپنیاں ابھی سے پریشان ہو گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ آج نوٹ سیریز کے نئے سمارٹ فونز ”نوٹ 20“ اور نوٹ 20 الٹرا“ متعارف کرانے جا رہی ہے جن میں کچھ ایسے زبردست فیچرز شامل کئے گئے ہیں جو اس سے قبل کسی سمارٹ فون میں تھے اور نہ ہی مستقبل قریب میں کسی سمارٹ فون میں دیکھنے کو ملیں گے اور یہی وجہ ہے کہ اس سیریز کے منظرعام پر آنے سے پہلے ہی دیگر کمپنیاں پریشانی کا شکار ہیں۔ 

گلیکسی ”نوٹ 20“ اور ”نوٹ 20 الٹرا“ میں یو ں تو بہت سے قابل ذکر فیچرز شامل کئے گئے ہیں لیکن اس کے ویڈیو شوٹنگ فیچرز ناقابل یقین حد تک شاندار ہیں جس کے باعث اس سیریز کو ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے دلدادہ افراد کیلئے ’الہ دین کا چراغ‘ قرار جائے تو غلط نہ ہو گا۔ ان فونز میں ’پرو ویڈیو موڈ ‘ (Pro video mode)دیا گیا ہے جو اضافی شوٹنگ آپشنز کو سپورٹ کرتا ہے، یعنی ”نوٹ 20“ اور ”نوٹ 20 الٹرا“ کے صارفین 8K ریزلوشن کی ویڈیو بھی باآسانی بنا سکیں گے جبکہ فریم ریٹ سیٹنگز(24/30/60/120 fps in FHD and UHD) اسے اور بھی شاندار بنا دیتی ہیں، ان فیچرز کی بدولت یہ ڈیوائس آپ کو ویڈیو شوٹنگ پر مکمل کنٹرول مہیا کرتی ہے تاکہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر طور پر اجاگر کر سکیں۔

اس کے علاوہ ایک اور زبردست فیچر یہ ہے کہ ان سمارٹ فونز کے ذریعے ٹی وی کو سیکنڈ سکرین کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بیک وقت دو چیزیں بھی چلائی جا سکتی ہیں اور ان دونوں پر آپ کا مکمل کنٹرول ہو گا۔ سیکنڈ سکرین کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک ہی سکرین کے دو حصے کر دیئے جائیں اور ان پر دو چیزیں چلا دی جائیں۔ سام سنگ ڈیکس (DeX)کو سمارٹ ٹی وی پر استعمال کرتے ہوئے آپ ڈیوائس کے ذریعے بیک وقت دو امور سرانجام دے سکتے ہیں اور کسی ایک کام میں بھی خلل نہیں آئے گا۔ آپ بڑی سکرین پر کوئی ویڈیو دیکھیں اور دوسری سکرین پر کینوس کو استعمال کرتے ہوئے آپ شاپنگ کیلئے چیزوں کی تلاش کریں یا کوئی اور کام کریں۔ 

گلیکسی نوٹ نے بیک وقت ’ورک‘ اور ’پلے‘ کے خواب کو حقیقت بنا دیا ہے۔ 2020ءنئے چیلنجز کے ساتھ آیا ہے اور گلیکسی نوٹ 20سیریز کے ماڈل ان چیلنجز پر پورا اترنے کیلئے آ چکے ہیں، یہ کامیابی کی راہ پر آپ کو اپنے کام پر مکمل اختیار دیں گے۔ یہ زمانے کے نئے معیارات پر پورا اترنے کے لیے بنایا گیا نیا فون ہے۔ یہ گلیکسی نوٹ ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -