یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد
یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوارٹر میں بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تمام ملازمین نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں جمع ہوکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور تمام سٹاف نے مل کر قومی ترانہ بھی پڑھا، اس موقع پر پاکستان کی سالمیت اور ترقی و خوش حالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

دوسری جانب یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پی سی بی ہیڈکوارٹرز کی طرح کراچی میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نیشنل سٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان کی قیادت میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری سمیت بورڈ کے آفیشلز اورکارکنان سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے سامنے جمع ہوئے، پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے گے، قومی ترانے پڑھا گیا اورایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

مزید :

کھیل -