ریسلر انعام بٹ بھی کشمیریوں کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے

ریسلر انعام بٹ بھی کشمیریوں کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے
ریسلر انعام بٹ بھی کشمیریوں کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریسلر انعام بٹ بھی کشمیریوں کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے جن کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہماری ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں پر ظلم و ستم کئے جا رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ کشمیر میں ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرکے جبر وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کسی کیلئے بھی قابل برداشت نہیں، ہمارا خون کا ایک ایک قطرہ اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے حاضر ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کی آزادی کی اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انشااللہ مقبوضہ کشمیر جلد پاکستان بنے گا۔

انعام بٹ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کواپنی قراردادوں پرعمل کروانا چاہئے، پہلے ہی بہت دیر ہو چکی، اب مزید دیر نہیں کرنی چاہیے، انصاف میں تاخیر بہت بڑا ظلم ہے اور اس ظلم کو اب بند ہونا چاہیے، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہونا چاہئے اور اس کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔ 

مزید :

کھیل -