"کشمیر کی مائیں، بہنیں ، بیٹیاں انا طولیہ کی مائیں، بہنیں ، بیٹیاں ہیں" ترکی نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا

"کشمیر کی مائیں، بہنیں ، بیٹیاں انا طولیہ کی مائیں، بہنیں ، بیٹیاں ہیں" ترکی ...

  

انقرہ (رانا فیصل عزیز) چیئرمین پاک ترک فرینڈشپ گروپ اور ممبر ترک پارلیمنٹ علی شاہین نے یوم استحصال کشمیر پر پوری دنیا کو واضح پیغام دے دیا۔ 

انہوں نے  کہا ہے کہ سری نگر کے بچے انقرہ کے بچے ہیں ، کشمیر کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اناطولیہ کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ کشمیر کی مائوں کے آنسو ترک مائوں کے آنسو ہیں۔

یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائی یہ جان لیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

پاک ترک فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین علی شاہین کو ان کی خدمات کے عوض 14 اگست کو پاکستان کی جانب سے "ستارہ قائداعظم" دیا جائے گا۔

علی شاہین کہتے ہیں کہ میرے لئے’’ستارہ قائد‘‘ بڑے اعزاز کی بات ہے۔ صدر عارف علوی اور ترک صدر کا شکر گزار ہوں۔ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتا رہوں گا۔

مزید :

بین الاقوامی -