پہلا ٹیسٹ، بارش رکنے کے بعد کھیل دوبارہ شروع

پہلا ٹیسٹ، بارش رکنے کے بعد کھیل دوبارہ شروع
پہلا ٹیسٹ، بارش رکنے کے بعد کھیل دوبارہ شروع

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بارش رکنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کا کھیل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ بارش کے باعث میچ رکنے تک قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، شان مسعود 45 اور بابراعظم 52 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو عابد علی اور شان مسعود نے 36 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر عابد علی 16 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ 

کپتان اظہر علی کھاتہ کھولنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے اور 43 کے مجموعی سکور پر کرس ووکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے، وہ کوئی سکور نہ بنا سکے۔ کے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرنے کے بعد بابراعظم میدان میں آئے اور شان مسعود کیساتھ مل مجموعی سکور 121 تک پہنچا دیا، بابراعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 52 رنز بنائے ہیں جبکہ شان مسعود نے 134 گیندوں پر 45 رنز بنا رکھے ہیں۔ 

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور جوفرا آرچر ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے جبکہ جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ تاحال کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ 

مزید :

کھیل -