جماعت اسلامی کی ریلی پرکس ملک کا تیار کردہ گرنیڈپھینکا گیا؟بم ڈسپوزل سکواڈ کی تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی

جماعت اسلامی کی ریلی پرکس ملک کا تیار کردہ گرنیڈپھینکا گیا؟بم ڈسپوزل سکواڈ ...
جماعت اسلامی کی ریلی پرکس ملک کا تیار کردہ گرنیڈپھینکا گیا؟بم ڈسپوزل سکواڈ کی تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی پر ہونے والے گرنیڈ حملے کے حوالے سے بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی رپورٹ تیارکرلی ہے جس کے مطابق ریلی پرروسی ساختہ آرجی ڈی گرنیڈ پھینکا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں مسجد بیت المکرم کے قریب جماعت اسلامی کی ریلی پرہونے والے گرنیڈ حملے کی بم ڈسپوزل سکواڈ نے رپورٹ تیارکرلی ہے, بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق  جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پرروسی ساختہ آرجی ڈی گرنیڈ پھینکا گیا جبکہ اس سے قبل  آج کورنگی حملے میں بھی آرجی ڈی گرنیڈ کا استعمال کیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونگی اور جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر ہونے والے دونوں حملوں میں مماثلت ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں حملوں میں 13 افراد زخمی ہوئےتاہم نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کی ریلی میں گرنیڈ حملے سے بچوں اور عورتوں سمیت39 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔دوسری طرف پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہےجبکہ جماعت اسلامی  کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی پر بم حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،شہر میں اب بھی بھارتی ایجنٹ موجود ہیں جن سے اہل کشمیر سے اظہاریکجہتی برداشت نہیں ہوا، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، اہل کشمیر کی زیادہ جرات کے ساتھ ترجمانی کریں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -