ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج اچھا دن تو ہے باہر کے کاموں میں بہتری کا امکان ہے، مگر گھریلو ماحول ابھی کشیدہ چل رہا ہے۔ لگتا ہے کہ آپ کی بات بھی کوئی سننا نہیں چاہتا۔ اللہ سے دعا کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اپنے خانگی ماحول سے باہر آکر اپنے کام میں اپنا دل لگائیں اور روزگار پر جس قدر توجہ دے سکتے ہیں دیں، تاکہ سابقہ نقصانات کا ازالہ ہو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کیوں آپ نے خود کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔ اس کا حل بھی تو آپ کے پاس ہے۔ غصہ چھوڑ دیں اور جہاں ممکن ہو اپنا حق بھی۔ اللہ خود ہی آپ کو نواز دے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج اہم دن ہے۔ کوئی نہیں بات سامنے آ سکتی ہے اور بلاوجہ ٹینشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آج کا دن صبح ہی صدقہ دے کر چلنے کا ہے ،تاکہ رجعت تنگ نہ کر سکے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مشکل مزید ہے مگر میرے اللہ کے سامنے تو کوئی مشکل یا ناممکن نہیں تو پھر آپ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں اور ہر پریشانی سے ان شاءاللہ نجات پائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو حالات ان دنوں بنے ہوئے ہیں۔ بے شک مشکل ہے مگر بحکم اللہ آپ اس میں سے نکل جائیں گے اور ایک بند راستہ ایک بار پھر کھلنے کا امکان بھی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کسی کی باتوں میں آکر ابھی کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ اگر نیت صاف رہی تو وقت خود بخود مہربان ہوگا اور راستے آسان ہوتے چلے جائیں گے۔ آج کا دن بے حد اہم ہو سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں۔ وہ خوف ذکر الٰہی سے اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ آج کثرت سے یاحی یا قیوم اور یا کریم یا سلام کا ورد کریں۔ شام تک خوشخبری سن لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کا مسئلہ جو بھی ہے۔ وہ اتنا نہیں کہ آپ سخت ٹینشن شکار کر لیں۔ امید تو ہے کہ اگلے 24گھنٹوں میں اس سے نکلنے میں ان شاءاللہ ضرور کامیاب ہوں گے، فکر نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دوہری شخصیت کے حامل شخص سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ آپ کو اس کا اندازہ بھی ہے اور یہ دن روزگار کی طرف خاص توجہ مانگ رہے ہیں جو کہ آپ نہیں دے رہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اتنے حالات بُرے نہیں جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں۔ بس خاموش رہیں۔ بولیں گے بھی تو آپ کی بات کوئی نہیں سمجھے گا۔ آج کا دن بلاوجہ کی ٹینشن دینے کی کوشش میں ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بات کرنا فضول ہے۔ رائیگاں جائے گی۔ آپ اندرونی طور پر سخت ٹینشن کا شکار ہیں اور ابھی 14یوم کم سے کم ضرور لگیں گے ان سے نکلنے کے لئے۔ صبر سے کام لینا ہوگا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -