دی فیملی مین سیریز کی کامیابی کے بعد منوج باجپائی نے اپنا معاوضہ 14 کروڑ روپے بڑھا دیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین ویب سیریز " دی فیملی مین" کے دوسرے سیزن کی کامیابی کے بعد اداکار منوج باجپائی کے معاوضے میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منوج باجپائی کو دی فیملی مین کے دوسرے سیزن کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔ وہ نو قسطوں کے اس سیزن میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دی فیملی مین کے دوسرے سیزن کی کامیابی کے بعد اس کے تیسرے سیزن کی بھی امید کی جا رہی ہے ۔ تیسرے سیزن کیلئے منوج باجپائی نے 24 کروڑ روپے معاوضہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے جو دوسرے سیزن سے 14 کروڑ روپے زیادہ ہے۔