جاپان کی سکورا یوسوزومی نے سکیٹ بورڈنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

جاپان کی سکورا یوسوزومی نے سکیٹ بورڈنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

  

ٹوکیو(اے پی پی)اولمپک گیمز، جاپان کی سکورا یوسوزومی نے ویمنز سکیٹ بورڈنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا، جاپان کی کوکونا ہراکی نے سلور اور برطانیہ کی سکائی براؤن نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔  جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ بدھ کو خواتین سکیٹ بورڈنگ مقابلوں کے فائنل میں جاپان کی سکورا یوسوزومی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60.09 سکور کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جاپان کی کوکونا ہراکی نے 59.04 سکور کے ساتھ چاندی اور برطانیہ کی سکائی براؤن نے 56.47 سکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -