کشمیر پریمئر لیگ کا میلہ کل سے مظفر آباد میں سجے گا

  کشمیر پریمئر لیگ کا میلہ کل سے مظفر آباد میں سجے گا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز  کل سے  مظفر آباد میں  ہو گا۔کے پی ایل کا افتتاحی میچ  میرپور رائلز  اور  راولاکوٹ ہاکس  کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی راولا کوٹ ہاکس کی کمان سنبھالیں گے جبکہ میر پور رائلز کی ٹیم  شعیب ملک کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔کے پی ایل کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، باغ اسٹالینز، کوٹلی لائنز، راولا کوٹ ہاکس اور اوور سیز واریئرز کی ٹیمیں  ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گیپارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا۔ کے پی ایل کوالیفائر میچ 14 اگست کو کھیلا جائے۔

گا جبکہ ایلیمینیٹر   ون  کا میچ 15 اگست اور دوسرا  ایلیمینیٹر  16 اگست کو کھیلا جائے گا۔کشمیر پریمیئر لیگ  کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے نہایت مناسب ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیوں کا سامنے کرنے والے مایہ ناز جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کے پی ایل میں اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل ہوں گی۔\932

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -