اولمپکس، چین کی ویمن ٹیبل ٹینس ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
ٹوکیو(اے پی پی)دفاعی چیمپئن چین کی خواتین ٹیم ٹوکیو اولمپکس ویمنز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔چین کی ویمن ٹیبل ٹینس ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس کے ویمنز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں جرمنی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا یوں چین کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کو اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے مزید ایک فتح درکار ہے۔ اولمپکس کے رنگا رنگ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں دفاعی چیمپئن چین کی خواتین ٹیم ٹوکیو اولمپکس ویمنز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کی ویمن ٹیبل ٹینس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان نے ہانگ کانگ کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کو بآسانی 0-3 سے مات دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس ویمنز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کا فائنل میچ (آج) جمعرت کو کھیلا جائیگا۔\932