ٹی 20سیریز مکمل نہ ہونے کا دکھ ہے، بابر اعظم 

ٹی 20سیریز مکمل نہ ہونے کا دکھ ہے، بابر اعظم 

  

گیانا(نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کی بہت خوشی ہے مگر بارش کے باعث سیریز متاثر ہونے کا بھی دکھ ہے انہوں نے کہا کہ اگر بارش سے میچز منسوخ نہ ہوتے تو سیریز بڑے مارجن سے جیت سکتے تھے کیونکہ ایک میچ جیتنے کے بعد تمام کھلاڑی بہت پرعزم تھے مزید کہا کہ مجموعی طور پر کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا اب نظریں ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہیں اور ویسٹ انڈیز کو اس کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دیں گے بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل سیریز کی بہت اہمیت تھی اور ہمیں ورلڈ کپ کے لئے تیاریوں کا بھرپور موقع مل جاتاعوام کی دعاؤں پر ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -