پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے کھیلا جائے گا

پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے کھیلا جائے گا

  

جمیکا(اے پی پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 اگست سے سبینا پارک،کنگسٹن، جمیکا میں شروع  ہوگا۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے میزبان  ٹیم کو چار ٹی۔20 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے شکست دی تھی۔

۔ پاکستان کی ٹیم نے کالی آندھی کو دوسرے ٹی -20میچ میں  7 رنز سے شکست دی تھی جبکہ ونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے بقیہ تینوں میچز  بارش کی نذر ہوگئے تھے۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ12 سے 16 اگست تک جمیکا  جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ20  سے 24  اگست تک جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -