اولمپکس میراتھن سوئمنگ میں برازیل کی اینا مارسیلا نے گولڈ میڈل جیت لیا

اولمپکس میراتھن سوئمنگ میں برازیل کی اینا مارسیلا نے گولڈ میڈل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(اے پی پی)برازیل کی اینا مارسیلا کونہا نے ٹوکیو اولمپکس کے ویمنز  میراتھن سوئمنگ میں طلائی تمغہ جیت لیا، ہالینڈ کی شرون وین رونڈیل نے چاندی اور آسٹریلیا کی کرینا لی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ اولمپکس کے رنگارنگ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں میراتھن سوئمنگ میں برازیل کی اینا مارسیلا کونہا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 59 منٹ اور 30.8 سیکنڈز میں طے کر کے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ 
ہالینڈ کی شیرون وین رونڈیل نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 59 منٹ اور 31.7 سیکنڈز میں طے کر کے چاندی جبکہ آسٹریلیا کی کرینا لی نے ایک گھنٹہ، 59 منٹ اور 32.5 سیکنڈز میں طے کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔\932