زمبابوے او ر آئرلینڈ کے درمیان کل پہلا ون ڈے کھیلا جائیگا

زمبابوے او ر آئرلینڈ کے درمیان کل پہلا ون ڈے کھیلا جائیگا

  

  

بیلفاسٹ(اے پی پی)آئرلینڈ اور  زمبابوے کے  درمیان پہلا ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچ   کل بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔ زمبابوین ٹیم ان دنوں دورہ آئرلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20  انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا، دوسرا ون ڈے میچ8  اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔ 

تینوں میچز بیلفاسٹ کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد پانچ ٹی 20  میچوں کی سیریز 15  اگست سے شروع ہو گی، سیریز کا دوسرا ٹی 20  میچ 17 اگست، تیسرا 20  اگست، چوتھا 22  اگست جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20  میچ 24  اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -