بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز ستمبر میں کھیلی جائیگی

بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز ستمبر میں کھیلی جائیگی

  

ویلنگٹن (اے پی پی):بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہو گی، اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کیوی ٹیم 24 اگست کو بنگلہ دیش پہنچے گی، نیوزی لینڈ کا یہ 2013 کے بعد بنگلہ دیش کا پہلا دورہ ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 29 اگست کو ایک وارم اپ میچ کھیلے گی۔ سیریز کا دوسرا میچ 3 ستمبر، تیسرا میچ 5 ستمبر، چوتھا 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شیربنگلہ سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -