حکومتی ناقص پالیسی سے مہنگائی میں اضافے سے غریب پریشان، خورشید شاہ

حکومتی ناقص پالیسی سے مہنگائی میں اضافے سے غریب پریشان، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث مہنگائی زیادہ ہے، غریب پریشان ہیں، ہماری حکومت نے لوگوں کو ریلیف دیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔ احتساب عدالت میں خورشید شاہ کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی گئی، اس موقع پر احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جھوٹے وعدوں پر کچھ نہیں ہونا لوگوں کو سوچنا ہوگا، پنجاب والے خاص طور پر نوجوان سوچیں ملک میں کیا ہورہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں بہتر ہوتیں تو خدا کی قسم میں ویلکم کرتا، بدقسمتی سے صرف اقتدار کی جنگ ہے، سب سے زیادہ کرپشن پی ٹی آئی میں ہے اور اس کے ثبوت بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکھر میں میرے خلاف ایک بھی ایکڑ زمین کا قبضہ ثابت کرکے دکھائیں، میں نے سرکاری پلاٹ پر قبضے ہونے سے بچایا، سکھرمیں سڑکیں دی ہیں ہسپتال دیے ہیں پی ٹی آئی کے جن جن وزیروں اور مشیروں کو حکومت سے نکالا گیا انہیں دوبارہ لگا دیا گیاہے۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -