حکومتی اقدامات سے گردشی قرضوں میں نمایاں کمی ہوئی، حماد اظہر 

حکومتی اقدامات سے گردشی قرضوں میں نمایاں کمی ہوئی، حماد اظہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت گردشی قرضے کے بہاؤمیں نمایاں کمی ہوئی ہے، مالی سال 2020-21ء میں گردشی قرضے میں صرف 130ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، حالیہ موسم گرما میں بجلی کی طلب میں 20فیصد اضافہ توانائی شعبے کیلئے مثبت پیشرفت ہے،رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلی صلاحیت میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ورلڈ بینک کے وفدنے وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر سے ملاقات کی۔ملاقات میں توانائی کے شعبے میں عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیر توانائی نے عالمی بینک کے وفد کو توانائی کے شعبے سے متعلق حکومتی اقدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت گردشی قرضے کے بہاومیں نمایاں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020-21ء میں گردشی قرضے میں صرف 130 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت گردشی قرضے کے بہا میں 408 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ موسم گرما میں بجلی کی طلب میں 20 فیصد اضافہ توانائی شعبے کیلئے مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلی صلاحیت میں مزید اضافہ کیاجائے۔
حماد اظہر 

مزید :

صفحہ آخر -