نور مقدم قتل کیس،، ملزم کے  والدین کی درخواست ضمانت پر  فیصلہ محفوظ،آج سنایا جائیگا

  نور مقدم قتل کیس،، ملزم کے  والدین کی درخواست ضمانت پر  فیصلہ محفوظ،آج ...

  

اسلام آباد (این این آئی)عدالت نے نور مقدم قتل کیس  کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا(آج) سنایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل کی عدالت میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے۔ملزمان کے وکلاء نے مختلف کیسوں اور فیصلوں کا حوالہ دیا۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور (آج) جمعرات کو سنایا جائیگا۔واضح رہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

  نور مقدم قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -