ہنجروال، بچیوں کورکشہ ڈرائیور نے فروخت کر دیا تھا،بداخلاقی کی کوشش کی

 ہنجروال، بچیوں کورکشہ ڈرائیور نے فروخت کر دیا تھا،بداخلاقی کی کوشش کی

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتا ہونیوالی 4 بچیوں کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے پولیس کے مطابق بچیوں کو رکشہ ڈرائیور نے فروخت کر دیا تھا اوربداخلاقی کی کوشش بھی کی گئی بتایا گیا ہے کہ چاروں بچیاں سہانے مستقبل کیلئے گھر چھوڑ کر گئی تھیں،مقدمے کامدعی عرفان اپنی دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا ہے سوتیلی بہنیں کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے پاس رہتی تھیں دونوں بہنیں اپنے باپ عرفان کے نشے کی وجہ سے تنگ تھیں وقوعہ سے چند روز قبل کنزہ اور انعم نے پڑوسی اکرم کی بیٹیوں عا ئشہ اور ثمرین کو ساتھ ملایا، چاروں بچیوں نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے بھاگنے کی ٹھانی۔ چاروں بچیاں چاہتی تھیں کہ ان کے پاس بہت سا پیسہ آ جائے وقوعہ کے روز چارو ں بچیاں ہنجروال اورنج ٹرین سٹاپ سے ٹرین پر بیٹھ کر گلشن راوی پہنچیں، گلشن راوی میں عائشہ نے موبائل سے فون کر کے محلے دار عمر کو بلا لیا۔ عمر گلشن راوی پہنچا لیکن معاملے کا سن کر ڈر کر واپس آگیا اور ہنجروال پہنچ کر بچیوں کے والدین کو بتا دیا وہ بھاگ گئی ہیں اس دوران چاروں بچیاں ایک رکشہ ڈرائیور ارسلان کے ہتھے چڑھ گئیں جو چاروں بچیوں کو تین چار گھنٹے شہر میں گھماتا رہا، پھر چاروں بچیاں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب رکشے سے اتر گئیں، قائداعظم انڈسٹریل ایریا سے چاروں بچیاں ایک اور رکشہ ڈرائیور کے ہتھے چڑھ گئیں، رکشہ ڈرائیور بچیوں کو پہلے اپنے گھر گرین ٹاو ن لے گیاجہاں سے رکشہ ڈرائیور کی بیوی اور اس کا دوست اور اس کی بیوی ساہیوال لے گیا ملزمان نے چاروں بچیوں کو جسم فروشی کے اڈے پر بیچنے کا پروگرام بنایا تھا اس دوران سا ہیوال پولیس نے چھاپہ مارا جہاں سے ملزم شہزادایک اورلڑکی کیساتھ گرفتار ہوا،منگل کے روز شہزاد نے ضمانت کرانے پردیگر لڑکیوں کی اطلاع دی پولیس نے چھاپہ مار کر چاروں بچیوں کو بازیاب کروا لیا،ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے رکشہ ڈرائیور ارسلان اور اس کے ساتھی ارشد کو حراست میں لے رکھا ہے بچیوں کو رکشہ ڈرائیور نے فروخت کر دیا تھا اورزیادتی کی کوشش بھی کی گئی، پولیس نے رکشہ ڈرائیور قاسم اور شہزاد کو بھی گرفتار کر لیا، بچیوں کے بیانات کے بعد کرائم سین کا وزٹ کرایا جائیگا، پولیس اس معاملے میں اب تک 2 خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

 بچیاں فروخت 

مزید :

صفحہ آخر -