سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو 15 اگست کے بعد نکالنے کا فیصلہ

 سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو 15 اگست کے بعد نکالنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی) سمندر کی صورتحال سی ویو پر پھنسے جہاز نکلنے کے لئے سازگار نہیں، جہاز کو 15 اگست کے بعد نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔گزشتہ روز سنگاپور سے آئے ہوئے ماہرین نے کے پی ٹی، پاکستان نیوی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ کراچی میں سی ویو پر پھنسے ہینگ ٹینگ 77 نامی بحری جہاز کا معائنہ کیا۔اس متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کی موجودہ صورتحال فی الحال امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکتیں۔ سمندر کی تیز لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن  15 اگست کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔ عام افراد کو جہاز کے قریب جانے کی اجازت نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -