بیرون ملک مقیم خاتون کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا

بیرون ملک مقیم خاتون کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون ہاجرہ بی بی کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا۔ معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ہاجرہ بی بی کے 5مرلہ کے گھر پر ایم این اے صداقت عباسی کے سسر کا قبضہ تھا۔ تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ہاجرہ بی بی کو جگہ واپس دلوا دی گئی ہے۔ شہباز گل کے مطابق صداقت عباسی کے سسر راجہ حنیف اور بیٹے ارسلان حنیف پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہبازگل نے کہا ہے کہ ہاجرہ بی بی نے مری میں اپنے آبائی گھر پر قبضہ کی شکایت درج کرائی تھی۔ وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد متعلقہ اداروں سے تحقیقات کرائی گئی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ہاجرہ بی بی نے مری کا گھر کسی کو بھی نہیں بیچا تھا۔ نومبر2020 میں گھرنقشے پر موجود تھا جبکہ دسمبر میں گرادیا گیا تھا۔ ہاجرہ بی بی نے متعلقہ تھانے میں شکایت بھی درج کرا رکھی تھی۔ ہاجرہ بی بی نے وزیراعظم کے نوٹس لینے اور زمین واپس دلانے پر شکریہ ادا کیا۔

شہبازگل

مزید :

صفحہ آخر -