وزیراعظم کی حکمت عملی نے کورونا وبا کی تباہی سے بچایا، مراد سعید

وزیراعظم کی حکمت عملی نے کورونا وبا کی تباہی سے بچایا، مراد سعید

  

 اسلام آ باد (آئی این پی)  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کی حکمت عملی نے کورونا وبا کی تباہی سے بچایا، تمام لوگوں سے کہوں گا کہ ماسک پہنیں، بھارت میں لاکھوں لوگوں کی اموات ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر موٹروے کے 43 شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دو دہائیوں میں امن کے قیام کے لیے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کو امن کی وجہ سے جانتی ہے، آج دشمن مختلف قسم کی نئی سازشیں کر رہا ہے، پاکستان نے دنیا کے امن کے لیے قربانیاں دیں، بزدل دشمن افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا، 5 اگست کو دنیا کے صحافی پاکستان آ رہے تھے ان کو انڈیا نے روک دیا ہے، کرکٹرز کو کشمیر میں آنے کے لیے دھمکایا جاتا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ تمام لوگوں سے کہوں گا کہ ماسک پہنیں، بھارت میں لاکھوں لوگوں کی اموات ہوئیں۔

 مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -