ماحولیاتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی ناگزیر،شبلی فراز

 ماحولیاتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی ناگزیر،شبلی فراز

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ماحولیات سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے، پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،پلاسٹک ویسٹ سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانی چاہیے،،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی آگاہی مہم کیلئے بھرپور تعاون کریگی، ماحولیاتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی ناگزیر ہے۔بد ھ کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کنٹری ڈائریکٹر پٹریشا میک فلپس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے زمین پر پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،پیداوار میں اضافے کی وجہ سے پلاسٹک کا استعمال بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے متعلق آگاہی کم ہے،یونیسکو اور یو این ڈی پی نے اسلام آباد میں پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ لگایا،یونیسکو یونیورسٹی طلبہ میں پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ کیلئے کام کررہی ہے۔شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،پلاسٹک کی آلودگی سے ہیپاٹائٹس، کینسر، پھیپھڑوں اور گردوں کے امراض پھیلتے ہیں،پلاسٹک ویسٹ سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانی چاہیے،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی آگاہی مہم کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پلاسٹک انسانی زندگیوں کیلئے مسلسل خطرہ بنتا جارہا ہے،آبی حیاب، انسان سب اس کا شکار ہورہے ہیں،ہاسپٹل ویسٹ سے بچوں کے کھلونے، ڈائپرز اور بوتلیں بنتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہاسپٹل ویسٹ سے بنائے جانے والی ایشیا سے نئی سے نئی بیماریاں جنم لے ہی ہیں۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ آخر -