سی پیک انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اسد عمر

 سی پیک انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اسد عمر

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے خالد منصور کو اپنی نئی  ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اسکے دوسرے مرحلے میں اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں  پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کی شراکت قائم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔ نیز سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔بدھ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصصی اقدامات اسد عمر نے وزایر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور سی پیک خالد منصور کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے خالد منصور کو اپنی نئی  ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہااور  کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اسکے دوسرے مرحلے میں اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے اور اس ضمن میں انھوں نے زراعت، ٹیکسٹائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں  چینی اور پاکستانی اداروں کی شراکت  دونوں ممالک کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی اس لیے ان شعبوں کے مواقع پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں  پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کی شراکت قائم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔ نیز سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  امورسی پیک  خالد منصور نے وفاقی وزیر اسد عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سی پیک کی رفتار کو تیز کرنے اور مزید نئے منصوبوں کو شامل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چائینز کمپنیز اور سرمایہ داروں کو  کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔(وخ)

 اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -