این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کو کام  سے روکنے کی درخواست پر  وفاق سے جواب طلب 

 این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کو کام  سے روکنے کی درخواست پر  وفاق سے جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی اعزاز احمد کو کام سے روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے، مسٹر جسٹس محمدشان گل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت فاضل جج نے اسی معاملے کی مرکزی درخواست کاجواب داخل نہ کرانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پرعدالتی حکم پرعمل درآمد کی ہدایت کی ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اعزاز احمد غیرملکی شہریت رکھتے ہیں، انہیں بھاری تنخواہ کی ادائیگی ڈالرز میں کی جائے گی، درخواست گزار کے مطابق اعزاز احمد عہدہ کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے،عدالت سے استدعاہے کہ اعزاز احمدکی تعیناتی کو کالعدم قرار دے کرانہیں عہدہ کا چارج لینے سے روکاجائے۔

 این ٹی ڈی سی

مزید :

صفحہ آخر -