پنجاب اسمبلی نے استحقاق بل دوبارہ منظور کرلیا توان کی مرضی: گورنر پنجاب 

پنجاب اسمبلی نے استحقاق بل دوبارہ منظور کرلیا توان کی مرضی: گورنر پنجاب 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے پنجاب اسمبلی استحقاق بل پر میرے اعتراضات کسی کو خوش کرنے کیلئے تھے نہ کسی کی ڈکٹیشن لیتاہوں۔عدلیہ کی پاور صر ف ججوں کے پاس ہونی چاہئے کسی اور کے پاس نہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی ہما ر ے اتحادی ہیں ان کیساتھ ابھی مزید2سال چلنا ہے۔اراکین پنجاب اسمبلی نے د و بارہ استحقا ق بل منظور کر لیا ہے تویہ ان کی مر ضی۔ وہ بد ھ کے روزمقامی ہوٹل لاہور میں پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل ہیلتھ کانفر نس سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہم نے امر یکہ یا کسی اور ملک کے نہیں صرف پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرنے ہیں۔ افغان امن عمل میں پاکستان پہلے دن سے اپنا تاریخی کردار ادا کر رہا ہے اور یہ موقف رہاہے جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں۔ پوری دنیا نے دیکھا افغانستان میں امریکہ اٹھارہ سال رہنے کے باوجود ناکام رہا۔چوہدری سرور نے کہا پنجاب اسمبلی نے استحقاق بل دوبارہ منظور کرلیاہے تو اس پر اعتراض نہیں کر سکتا، میں نے جو بھی اعتراضات لگائے وہ آئین وقانون کے مطابق ہی ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے جو بھی تحفظات ہونگے ان کودور کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل ہیلتھ کا مستقبل بڑا شاندار ہے، لاہور میں ہونیوالی پاکستان کی ڈیجیٹل ہیلتھ کانفر نس خوش آئند ہے۔ اس کانفر نس کے ذریعے ہمیں ہیلتھ پالیسی اور اصلاحات کرنے میں بھی مدد ملے گی۔کورونا کے دوران بھی ہم نے ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن کے ذریعے لاکھوں افراد کو گھر بیٹھے صحت کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب سمیت پورے ملک میں عوام کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مفت طبی سہولت کی فراہمی کیلئے کام ہورہا ہے انشا اللہ عوام سے کیے جونیوالے وعدوں کے مطابق ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔قبل ازیں گور نر پنجاب نے یوم شہدا پولیس پر اپنے پیغام میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پولیس نے امن اور عوام کی حفاظت کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ پوری قوم ملکی سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کی مقروض ہے۔ پولیس سمیت ہمارے سکیور ٹی ادارے دشمن کیخلاف مصروف عمل ہیں۔ پاکستان پولیس نے ثابت کیا وہ ایک مضبوط پیشہ ور فورس ہیں۔ پولیس نے دیگر سکیورٹی اداروں کیساتھ مل کر انسداد دہشتگردی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ پولیس جوانوں نے اپنی قیمتی جانیں ملک میں امن کیلئے قربان کی ہیں۔ پولیس کے شہدا نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی تاریخ رقم کی ہے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -